?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ویانا، آسٹریا روانہ ہوگئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم ویانا میں فیڈرل چانسلری میں کرسچئین اسٹاکر سے دو طرفہ و وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیرِاعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ ’’پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر خصوصی تقریب میں شرکت و خطاب کریں گے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم کا آسٹریا کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔


مشہور خبریں۔
’یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے‘، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت
?️ 7 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) فواد خان، ہانیہ عامر، بلال عباس اور ماہرہ خان
مئی
آریان خان کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف
?️ 8 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان
اکتوبر
کیا شام پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی؟امریکی سینیٹر کی زبانی
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر جیم ریش نے کہا ہے کہ ابھی وقت شام
دسمبر
یہ نہیں ہوسکتا افغانستان سے حملے ہوں اور ہم چپ بیٹھ جائیں، وزیر داخلہ
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
نومبر
اگر چین نے ہماری خودمختاری کو خطرہ بنایا تو ہم اس کا جواب دیں گے: بائیڈن
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی آسمان پر چینی تحقیقی غبارے کے داخلے اور گرانے پر
فروری
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی
اپریل
طوفان الاقصی کی ایک سالہ سالگرہ؛ وجوہات اور اسٹریٹجک نتائج
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کی ایک سالہ سالگرہ ایسے وقت میں
اکتوبر
سندھ: نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے متعدد دیہات زیر آب
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں
ستمبر