وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

شہبازشریف بل گیٹس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی اور صحت و ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ 2025 کے سیلاب کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے فراخ دلانہ عطیے پر اظہارِ تشکر کیا، اور 2022 کے سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کی نمایاں امدادی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے، حفاظتی ٹیکہ جات اور غذائیت میں بہتری، نیز مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی قیمتی معاونت کو سراہا۔

شہبازشریف نے زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رکھا گیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے معاشی اصلاحات، کیش لیس ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے گیٹس فاؤنڈیشن کے عملی، مثبت اور قیمتی تعاون کا خاص طور پر اعتراف کیا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت، غذائیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور ملک کی وسیع تر سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔ قبل ازیں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

مشہور خبریں۔

پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں نے منی لانڈرنگ کیلئے چپراسی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، ایف آئی اے

?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت ایران کے مقرر کردہ راستے سے جاری

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں کے سائے میں آبنائے ہرمز میں آمد

عمر مختار غزہ کی جانب روانگی کے لیے تیار

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: لیبیا کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والا جہاز عمر مختار،

ٹرمپ کے داماد اور بن سلمان کی خفیہ گفتگو کی تفصیلات منظر عام پر

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی جریدے نیویارکر نے 2017 میں جیرڈ کشنر اور محمد بن

کیا سویدہ کے بعد کمیشلی کی باری ہے؟

?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے کرد آبادی والے علاقوں میں چھٹپٹ جھڑپوں کے

پی ڈی ایم کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت نے کی جیت حاصل

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر حکومت نے پی ڈی

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت پر زور

آلاسکا میں پوتین سے مجوزہ ملاقات پر ٹرمپ کا میڈیا اور ناقدین پر شدید حملہ

?️ 14 اگست 2025آلاسکا میں پوتین سے مجوزہ ملاقات پر ٹرمپ کا میڈیا اور ناقدین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے