وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کے لئے کوشاں ہیں: شوکت ترین

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے کو بتایا کہ وزیر اعظم  عمران خان بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کے لئے کوشاں ہیں اور  آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں۔ مارچ میں یورو بانڈز کے ذریعے ایک ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ای ایس جی بانڈ اور تجارت سے آئی ایم ایف کا 50 سال کا قرض ختم اور پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے میں خسارے کو کم کرنا چاہتا ہے۔

شوکت ترین نے بلومبرگ کو بتایا کہ رواں ہفتے چھ ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے، آنے والے بجٹ میں جی ڈی پی 5 سے بڑھا کر 5.25 فیصد تک لانے کا ہدف ہے اور جی ڈی پی بڑھانے کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 فیصد پر متوازن ترقی شروع کر دیتے ہیں تو آئی ایم کی ضرورت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قرض کی شرائط کو پورا کرنے کےلیے اقدامات کیے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام 2019 سے تعطل کا شکار تھا۔

شوکت ترین نے بلومبرگ کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کی ضرورت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں یورو بانڈز کے ذریعے ایک ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں پیٹرول اب بھی سستا ہے: وزیر خزانہ

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

یوم تکبیر پر عام تعطیل؛ کراچی انٹر بورڈ کے 28 مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی

?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو

کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے

عراق کا خطے کے معاملات میں مرکزی کردار

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراق میں عرب لیگ کا 34 واں اجلاس کامیابی سے

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی

جی20 سربراہی اجلاس میں یوکرین اور فلسطین میں منصفانہ امن کے حصول پر زور

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں:  جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن

دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے

کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

?️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے