وزیراعظم اور چینی صدر کا ترقیاتی کاموں کو  مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

وزیراعظم اور چینی صدر کا ترقیاتی کاموں کو  مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

?️

بیجنگ (سچ خبریں) چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو  مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا رہے ۔

ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع میں شانہ بشانہ ہے اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کرتا رہے گا۔

چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے سی پیک کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی دنیا میں چین اور پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں اور پاک چین عوام کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین بین الاقوامی معاملات میں عدل و انصاف کی حمایت کرتا ہے اور یو این جیسے فورمز پر پاکستان کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا رہے ۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فروغ دینے کےلیے تیار ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال

?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں اس دوران

پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان

غزہ میں 800,000 سے زائد افراد کو جنگ اور غذائی قلت کا سامنا

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: آج ایک نیوز کانفرنس میں حمدان نے کہا کہ غزہ کی

برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت

اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایہود اولمرت، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے

روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی

?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں:   روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج

بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں افریقی ممالک کا موقف اور روس

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا ان

بائیڈن اور نیتین یاہو کی پس پردہ جنگ،وجہ؟

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حکومت کی فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے