?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی تعاون سمیت علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی عوامی توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی اور انٹیلی جنس میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا امریکی صدر دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف تھے، انہوں نے ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی اور اس طرح جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔
مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر اس ہفتے کے شروع میں مشرق وسطی بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے میں امن کی بحالی کے لیے جامع تبادلے کے لیے نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کرنے کے ان کے اقدام کو سراہا۔
وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف انتظامات پر صدر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو انکی سہولت کے مطابق پاکستان کا سرکاری دورہ کرنےکی پرتپاک اور پرجوش دعوت بھی دی، اوول آفس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات 55 منٹ تک جاری رہی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک تھے۔


مشہور خبریں۔
الجزائر کے صدر کا دورۂ چین
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے
جولائی
کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کی تحلیل ،ریدی یہودیوں کی فوجی سروس اور
جون
آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے منافع کی انکوائری بند کرنے کی شرط رکھ دی
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں کام کرنے والی 7 آئی پی
مارچ
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2024بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ
اکتوبر
سوڈان میں کشیدگی؛مصر اور سعودی عرب کی خرطوم کے لیے پروازیں بند
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد سعودی
اپریل
’پی ڈی ایم کے مقابلے میں نگران حکومت نے کم قرضے لیے‘
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً 6 ماہ مکمل ہونے پر عہدے سے
فروری
صیہونی تیسرے انتفاضہ سے خوف زدہ
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
نومبر
ہمارے عدالتی نظام میں انگریزوں کے زمانے کی کون سی روایت آج بھی قائم ہے؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی ہائی کورٹس کی موسم
جولائی