وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ  شہر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے ساتھ باغ کے بعد مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں  کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے، جہاں وہ شہر باغ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے، جہاں جلسوں سے خطاب کریں گے۔سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی۔

خیال رہے آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق بجلی منصوبوں کیلئے 5 ارب 86 کروڑ روپے بھی منظور کر لیے گئے۔ پی ایس ڈی پی سے 133 ارب 66 کروڑ روپےجاری کیے جائیں گے۔رواں مالی سال کا مجموعی پی ایس ڈی پی 900 ارب روپے ہے۔

مشہور خبریں۔

”یو اے پی اے“کا بے دریغ استعمال جمہوریت کی بنیادوں کو تباہ کر رہا ہے، رپورٹ

?️ 3 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نہ صرف انفرادی آزادیوں کو دبا رہا ہے

عمران دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے۔ عطا تارڑ

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا

کیا اسرائیل کا جوہری عزائم ایک خیالی تصور ہے؟

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: معاریواخبار کے مطابق اسرائیل ایک اہم دوراہے پر ہے، کیونکہ ایرانی

مشہور امریکی معیشت دان نے ٹرمپ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بے وقعت قرار دے دیا

?️ 10 ستمبر 2025مشہور امریکی معیشت دان نے ٹرمپ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بے

حنظلہ کا امریکہ میں وسیع سائبر حملے کرنے کا اعلان

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:ہیکر گروپ حنظلہ نے امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر پر مزید سائبر

سعودی سفارت خانے کے انچارج کا آئندہ ہفتے دمشق کا دورہ

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:شام کے ایک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سفارت

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے،خرم دستگیر

?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے

آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنی دوسری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے