وزیرا عظم نے کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی شعبے کی بہتری سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کپاس، گندم اور چاول کی فصلوں میں تحقیق کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مویشیوں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے بچھڑے کی پرورش کے مراکز قائم کیے جائیں۔ زراعت میں بہتر میکانائزیشن ٹولز اور آئی سی ٹی سے چلنے والی توسیعی خدمات کے متعارف ہونے سے پاکستان میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ زراعت میں بہتر میکانائزیشن متعارف ہونے سے انقلاب برپا ہو جائےگا، زیتون کی کاشت اور جھینگوں کی فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے برآمدات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان کارڈ کے اجرا سے کسانوں کو مشینری اور زرعی سامان خریدنے میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افغانستان کو یوریا کی غیرقانونی ترسیل روک کر کسانوں کو دستیابی یقینی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان کو چیف سیکرٹری کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی میڈیا کا یمن کے خلاف ایک نیا دعویٰ

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت نے

حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا

۵۳ فیصد امریکی یوکرین کے بحران میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:  آدھے سے زیادہ امریکیوں نے یوکرین کے بحران میں اپنے

ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار

انصار اللہ: "حضرموت” کے واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی تقسیم کی جنگ ہے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے ایک سرکردہ رکن حزام الاسد نے جنوبی

صارفین نے احمد علی بٹ سے عورت مارچ کی فنڈنگ کے دعوے کے ثبوت مانگ لیے

?️ 22 مارچ 2025 کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار

نیتن یاہو نے خفیہ ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ

 بگرام ائیر بیس کی واپسی افغانستان میں امریکہ کی اولین ترجیح ہے: ٹرمپ

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے