وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت

خواجہ آصف

?️

سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد ہوئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے ہمراہ میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیرعلاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے، ہمارے جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے ہیں، ہماری ایک چیک پوسٹ پر سو سے زائد گولے پھینکے گئے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنے وطن کی حفاظت کے لئے وہ صحت یاب ہونے کے بعد پُرعزم ہیں، ہمارے فوجی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں ، 78 سال بعد ہمیں مکمل آزادی حاصل ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تین افواج کے سپہ سالار کی ہمتیں اور محبت لازوال ہے، ایک ہی رات کے اندر ہم نے ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی، بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی ممنون ہے، بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کروائی وہ لمحات رقت آمیز تھے۔

مشہور خبریں۔

سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی پیشکش کر دی: وال اسٹریٹ جرنل کا دعوٰی

?️ 3 دسمبر 2025 سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی

فلسطین کی آزادی کے لیے مقاومت کو آگے بڑھانا ضروری

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے

اسرائیل کا غزہ میں ہسپتالوں کو تباہ کر نے کا سلسلہ جاری

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل

بھوکے صیونیستی قیدی کی تصویر نے نیتن یاہو کو کیسے بے نقاب کیا؟

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو،

عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں

?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار حسن نثار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

مظاہرین کا مذاق اڑانے کے لیے امریکی رکن کانگریس کا توہین آمیز رقص

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کی ایک خاتون نمائندہ نے عجیب و غریب حرکتیں

صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے

عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی صوبے بصرہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے رسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے