وزیر دفاع کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔آئین شکنی کے مقدمات بنانے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔عمران خان اپنا توازن ہر لحاظ سے کھو چکے۔

وہ پریشر برداشت نہیں کرپا رہے۔ان کے انداز گفتگو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک کا وجود ان کے اقتدار سے مشروط ہے۔خواجہ آصف نے کہا عمران خان اقتدار سے لمبی جدائی برداشت نہیں کر سکتے۔تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام شروع کر دیں تو اس ملک کی تمام تکالیف ختم ہو سکتی ہیں۔اگر عمران خان کو فوج کا کندھا میسر نہیں ہے تو پھر ایکس ، وائی ،زیڈ کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے آئین کے ساتھ وفاداری کرنی ہے تو وہ غیر مشروط ہوتی ہے۔۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی گزشتہ روزبیان میں کہا تھا کہ اگر کابینہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی تو عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے ، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ، کابینہ نے اجازت دی تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی، آئین پاکستان کے عوام کی مقدس امانت ہے، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا، عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادت کوبچانے کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگا دیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا ، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کو برملا واضح کیا گیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے ، الیکشن کمیشن انہیں قانون کے مطابق نااہل قرار دے۔

مشہور خبریں۔

امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف

امریکہ کو ایران کے بجائے دیمونا پر بمباری کرنی چاہیے تھی:  ترکی الفیصل

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: سابق سعودی خفیہ سربراہ ترکی الفیصل نے "نیشنل ٹاک” میں

فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بے گھر کرنے کی سازش  

?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اس وقت جو جرائم ہو رہے ہیں،

نیتن یاہو کے خلاف 21ویں ہفتے بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک نے ایک بار پھر

امریکہ کی پابندیوں کی حکمت عملیوں کے خلاف چین کا جوابی منصوبہ

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار 23 اپریل 2023 کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے

امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم

?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی

حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا

?️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا

?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے