وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار کی وجہ اپنی غلطیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ہیں۔صوابی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے عہدے سے نا انصافی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ ویلیج کونسل کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی بنائیں گے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ گھبرانا نہیں، مہنگائی عمرآن خان کی غلطی نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ عمران خان غریب عوام کو ریلیف دے رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی 23ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مئی 2021 کے بعد گزشتہ برس نومبر میں پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی تھی۔ ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئی تھیں۔گزشتہ برس اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جبکہ اب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

انڈونیشیا 1000 زخمی فلسطینیوں کو عارضی پناہ دینے کو تیار 

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 5 مزید صحافی شہید

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صہیونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں شدت آتی

نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ

اسلام آباد: ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے

یکرینی نوجوان کی اسرائیل میں دس سالہ المناک مہاجرت کی داستان

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی عبرانی زبان کی رپورٹ کے مطابق، ایک

غزہ جنگ میں نفسیاتی فوج؛ صیہونی فوجی خودکشی کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں؟

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں صہیونی فوج اور کابینہ کی طرف سے

ایران میں احتجاج: پاکستان کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

?️ 10 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے

تیسرا انتفاضہ واقع ہونے والا ہے: فلسطین لبریشن فرنٹ

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:موجودہ صورت حال کسی بھی وقت تیسرے انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے