?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اچانک واپس آگئے ہیں جبکہ وہ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدمتحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ نجی ایئرلائن کی پرواز پرشارجہ سے اسلام آباد پہنچے، موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔خیال رہے شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔
یاد رہے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آئے۔جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے کو بند کیا گیا اور مظاہرین کی پیش قدمی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اس دروان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے گاڑی چڑھا دی۔
مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میٹرو اور اورنج لائن سروس معطل کیے جانے کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد کے لیے موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بیریئرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر مامور ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے
دسمبر
وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان
مئی
امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف
اکتوبر
اسرائیل کی دھمکیوں کا حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی
جولائی
یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے
دسمبر
حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ ہے
?️ 22 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ
اکتوبر
این سی او سی نے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دیں
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی
اگست
عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے ہمیں فون آرہے ہیں: مریم نواز
?️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
فروری