?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں ہے، وہ لوگ جن کے عقیدے نہیں ملتے وہ بہانے اور موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے جس کا نام عمران خان ہے اس نے شکست کھانا نہیں سیکھی،اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں اور عمران خان سارے کام کرتے ہیں، آپ (عمران خان) اسلام کے لیے ہیں اور اسلام آباد آپ کو اللہ اور عوام نے دیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اسلام آباد کی طرف صرف ترسی ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اللہ نیتوں کا پھل دیتا ہے اور آپ کو نیتوں کا پھل دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے، حکمرانی دیتا ہے اور چھین بھی لیتا ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ حکمرانی ہماری وجہ سے ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا ہے، عمران خان کے ساتھ سیاست میں آیا ہوں اور ان کے ساتھ جاؤں گا، مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان کے تمام دشمن شکست کھائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے
اگست
صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی
جولائی
9 مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت دیگر کو سزائیں
?️ 11 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی
اگست
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
غزہ میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف آسٹریلیا کی گرین پارٹی کا اعتراض
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ہونے والے ہولناک انسانی جرائم میں بچوں کو
جولائی
ٹرمپ کے دور میں بھی چینی غبارے نے امریکی آسمان پر پرواز کی: بلومبرگ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی حکومت کے کچھ سابق عہدیداروں نے امریکی
فروری
ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات جاری رہنا چاہیے: مصر
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بین الاقوامی جوہری توانائی
دسمبر