راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن آزادکشمیر میں حکومت کے خواب دیکھ رہی ہے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزاد کشمیرمیں حکومت ان شاء اللہ عمران خان ہی بنائے گا، اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزاد کشمیرمیں حکومت ان شاء اللہ عمران خان ہی بنائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول ایک بار نہیں تین بار امریکا جائیں لیکن عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے جب کہ ایک بار نہیں بلاول تین بار امریکا جائیں مگر عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔بھارت سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھرمیں اٹھایا ہے، 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سےکوئی بات نہیں ہوگی۔