وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو  جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ اگر 14 سال بعد مل سکتی ہیں تو  عمران خان اور جہانگیر ترین تو پرانے ساتھی ہیں، اپوزیشن کو ملاقاتوں اور گزارشات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ اگر 14 سال بعد مل سکتی ہیں تو  عمران خان اور جہانگیر ترین تو پرانے ساتھی ہیں۔انہوں نے حزب اختلاف کی پارٹیوں کو پیغام دیا کہ ملاقاتوں اور گزارشات سے کچھ نہیں نکلتا، اپوزیشن کے پاس کوئی اشارہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لاکر بھی پھنس جائیں گی اور بعد میں روئیں گی کہ فون کالز آگئیں۔دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اپنا نکتہ نظر ہے، فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو رسک کہنے والوں کو خود اعتماد نہیں ہے کہ کامیاب ہوں گے یا نہیں، جو عمران خان کی گاڑی سے اترے گا وہ زیرو ہوجائے گا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو بیمار؛ صیہونی حکام کی معاملے کو چھپانے کی کوشش

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:     73 سالہ نیتن یاہو کی صحت اور ان کے

عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں:شیخ رشید

?️ 13 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان

مارچ میں تجارتی خسارہ 56 فیصد بڑھ کر 2 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ

?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات بڑھنے کی نمو

لبنانی عہدیدار کا دورہ واشنگٹن منسوخ ، وجہ؟

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کی نیٹ ورک ای ٹی وی کے مطابق، امریکی حکومت

یمن جنگ میں سعودی عرب کو بھاری نقصان، 74 ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ اور وژن 2030 کے اہداف خطرے میں

?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی ناکامیوں کے گہرے اثرات

اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 23 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی

کیا اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرے گا ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنرل اسٹاف کے سابق سربراہ نے کہا کہ

لبنانی حزب اللہ کا فلسطینی مجاہدین کے پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے