?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اور وزراء کا کہنا ہے کہ اس کا راہ حل تلاش کرر ہے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔
راولپنڈی میں ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ہی ہوں گے، ای وی ایم پر اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت جائے گی یا نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، میرے مطابق پنجاب کے 40 جبکہ ملک بھر میں تقریباً 80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دے گا اور جب وہ لوگ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ووٹ دینگے تو یہ پھر کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی بنا کسی شرط کے آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ملک میں بھجواتے ہیں انہیں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہئے اور یہ حق انہیں عمران خان نے دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لڑکے اتنا نہیں پڑھتے جتنی لڑکیاں پڑھتی ہیں، مستقبل میں ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہوتی جا رہی ہے بیٹا نالائق ہوتا جارہا ہے، نئے سال سے غریب بستیوں کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں کسی بدمعاش کو معزز نہیں بننے دیا، پاکستان میں لوگ باتیں بہت کرتے ہیں کام کوئی نہیں کرتا، میں نے 60 تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنائے جس کی کوئی مثال نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قیام پر مجھے استعفٰی دینا پڑا۔اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں امتحانات میں 60 سے زائد نمبرز نہیں لیے۔


مشہور خبریں۔
کرگل : آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی مذموم مہم کیخلاف احتجاجی ریلی
?️ 30 جولائی 2025کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
جولائی
آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے میں
?️ 16 اگست 2025آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے
اگست
نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
اکتوبر
گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں
?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں
ستمبر
صیہونی حکومت کی کابینہ سے متعلق ویب سائٹس میں خلل
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی کابینہ
اگست
کیا امریکہ اسرائیل کی حمایت کے جال میں پھنس چکا ہے ؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس فرانسیسی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا
نومبر
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں شہید حسن
ستمبر
یوکرین جنگ میں ویٹیکن کی ثالثی پر پوپ کا محتاط موقف
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما نے روس اور یوکرین کی
ستمبر