?️
اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید قوم سے ملک میں تین گھنٹے سوشل میڈیا بندھ رہنے کی وجہ سے قوم سے معافی مانگ رہا ہوں انہوں نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا کہ ملک کے اندر کسی کو بھی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میں بطور وزیر داخلہ معذرت خواہ ہوں کہ ہم نے تین گھنٹے کے لیے واٹس، فیس بُک اور انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کو بند کیا کیونکہ ان کی کال تھی کہ یہ شاید جمعے کے بعد نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بندش کی بدولت جمعہ پرسکون انداز میں گزرا اور پورے پاکستان میں یہ کہیں باہر نہیں نکلے۔انہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پنجاب اور کراچی کی انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں اشتعال انگیزی اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو شکست ہو گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ عوام کو سوشل میڈیا کی بنش کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پاکستان آگے بڑھے جبکہ ملک کو پیچھے لے جانے اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی ریکارڈ پر لائیں گے اور کسی بھی صورت ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے حکم پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جمعہ کو دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ بند کی جانے والی ایپس میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ شامل تھیں یہ پابندی رواں ہفتے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لگائی تھی۔
گزشتہ روز حکومتِ پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا اور وزارت داخلہ نے تنظیم پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس یہ ماننے کے لیے مناسب وجہ موجود ہے کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور انہوں نے ایسے کام انجام دیے جس سے ملک کے امن اور سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو گئے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ انہوں نے عوام کو اشتعال دلاتے ہوئے ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کی جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نقصان پہنچا اور کچھ کی موت واقع ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق مشتعل افراد نے معصوم عوام کو بھی نقصان پہنچایا، بڑے پیمانے پر رکاوٹیں کھڑی کیں، دھمکی آمیز رویہ اپنایا اور نفرت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں سمیت سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔
وزارت داخلہ کے مطابق مشتعل افراد نے ہسپتال کو ضروری اشیا کی ترسیل بھی روک دی اور عوام اور حکومت کو دھمکیاں دیں جس سے معاشرے میں خوف و ہراس اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہو گئی۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے (نیکٹا) نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا تھا جس کے بعد اس فہرست میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے علما کو اعتماد میں لینے کی کوشش کے طور پر وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مذہبی اسکالرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا تھا، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انہیں ٹی ایل پی پر پابندی کی وجوہات سے آگاہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اے آئی فیچرز سے لیس سام سنگ کا فون متعارف
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے
جولائی
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
?️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
اسرائیل غزہ میں طبی مراکز پر حملے بند کرے:عالمی ادارہ صحت
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان نے اسرائیل سے
نومبر
جرمن شہری جوہری توانائی کو ترک کرنےکے مخالف
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:Frankfurter Allgemeine Zeitung کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
اپریل
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کو انوکھی دھمکی
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کی فوج نے تائیوان کے علیحدگی پسندوں خلاف سخت
مارچ
الیکشن کمیشن کا حکومت کوپیغام، ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہو گی
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر
جولائی
شام میں سکیورٹی کا شدید خلا ؛ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ کی زبانی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ترکی کی
جنوری
سابق رکن کانگریس نے ٹرمپ اور ایران کے حوالے سے ان کے مؤقف پر سخت تنقید کی
?️ 18 فروری 2026سابق رکن کانگریس نے ٹرمپ اور ایران کے حوالے سے ان کے
فروری