وزیر خزانہ نے  پاکستان کو کئی دیگر ممالک سے سستا قرار دے دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور ہے اور عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ رہائشی اعتبار سے پاکستان، 138 ممالک کی نسبت سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطاً 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطاً امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔

دوسری طرف پاکستان میں مہنگائی کی شرح22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں، جس سے مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دسمبر2020 میں افراط زر کی شرح8 فیصد رہی تھی اور چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی تاہم سال2021 میں بھی مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھتی رہی، نومبر2021 میں مہنگائی11.55 فیصد اور دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 12.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصیٰ کے اثرات

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بڑا حادثہ، آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی

لگتا ہے امریکہ شام میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتا ہے:روس

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اردن کے فرمانروا اور اردن کی مسلح افواج کے

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان ٹی وی اینکر

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان نے این بی سی ٹیلی ویژن

اومیکرون کے پھیلنے سے یورپ اور امریکہ دباؤ میں

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:   یورپ اور ریاستہائے متحدہ میں وبا پھیلتی دکھائی دیتی ہے،

یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے