وزیر خزابہ نے عمران خان کو مسٹر کلین قرار دے دیا

شوکت ترین

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین قرار دے دیا  انہوں نے کہا کہ عمران خان مسٹر کلین ہیں جبکہ میں تو تنخواہ بھی نہیں لیتا، سب کو انکم ٹیکس ‏کے ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا پڑے گا، آپ کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں ہمیں سب پتا ہے، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ چند دنوں میں ان تک پہنچ جائیں گے، جب تک وزیرخزانہ کے منصب پر ہوں سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، اس قوم کو ٹھیک کریں گے، ٹیکس نادہندگان کو کسی صورت ہراساں نہیں کریں گے۔ ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے بس سوئچ آن کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہے ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ ٹیکس ادا کردیں، اگر پھر بھی ٹیکس نہیں دیں گے تو قانونی کاروائی کریں گے۔

چند ہفتوں میں بغیر نوٹس ایف بی آر ٹیکس نادہندگان تک پہنچ جائے گا۔ لوگ بڑے گھروں میں رہتے ہیں، بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں۔ بیرون ملک اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کا ووٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچا جائےگا، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، اب سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، جب کوئی ٹیکس نہیں دے گا تو ترقی کیسے کریں گے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے۔ ٹیکس کا نظام خودکار بنانے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔

مشہور خبریں۔

رکن یمنی انصار اللہ: اسرائیلی اور اماراتی ایئرلائنز مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں

🗓️ 15 مئی 2025سچ خبریں: پمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

عورت کے مقام کو چیلنج نہ کیا جائے: یاسر حسین

🗓️ 1 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری

طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں

فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے خلاف بیان

🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم

کورونا:ملک بھر میں  مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی

سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی

🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے