?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر دنیا کو پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جبر و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، علاقائی کے بجائے عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سامنے آئے اور قابض افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے کشمیریوں کو بچائے۔
افغانستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پورے خطے میں امن ہوگا جبکہ دنیا، افغانستان میں امن کے لیے ہماری کوششوں کی شاہد ہے’۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا کی مضبوط معیشتوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے لیے پاکستان معاشی سفارت کاری، اقتصادی تعاون کے فروغ اور علاقائی تعلقات بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے اور معاشی اشاریے حوصلہ افزا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘کورونا وائرس اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر قابو پاکر پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے’۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دنیامیں ایک خوشحال ملک بن کر ابھر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں
جولائی
بحرینیوں کااسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف احتجاج
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: بحرینی اپوزیشن میڈیا کی طرف سے بحرینیوں نے ایک بار پھر
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت
?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر
جنوری
اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر ظلم و تشدد جاری، متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 2 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر
جون
کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
پنجاب کی کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار
?️ 9 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی
مئی
افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ
اگست
الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
مارچ