🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں افغانستان کی ابھرتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں بد امنی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، افغانستان میں 40 سالہ جنگ کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔ عالمی برادری افغان شہریوں کی معاونت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے چیلنجز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے انخلا میں پاکستانی معاونت سے بھی آگاہ کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 37 ممالک کے باشندوں کو افغانستان سے انخلا میں معاونت فراہم کی۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔
انہوں نے آسٹریلوی ہم منصب کو ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی عالم اسلام کے شہید
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینیک نے
جنوری
امریکہ کے لیے عین الاسد کے خلاف ایران کے میزائلی آپریشن کے نتائج
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق میں امریکی
جنوری
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا
🗓️ 11 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب
اپریل
دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملہ
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر
جنوری
طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طالبان کے
اپریل
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل، ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب
🗓️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق
دسمبر
جو بائیڈن کے سیول پہنچنے پر امریکہ مخالف ریلی
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: جیسے ہی امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے ساتھ
مئی