وزیر خارجہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے بھارت میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما کی جانب سے حضرت محمدﷺ کے حوالے سے توہین آمیز بیان پر خاموشی اختیار نہ کرے اور خبردار کیا کہ اس طرح کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنا ملوث ہونے کے برابر سمجھا جائے گا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد کو فون کیا اور انہیں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی جانب سے حضرت محمدﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے صدر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے نفرت آمیز عمل کا نوٹس لیں۔

اس واقعے پر ہندوستانی سیاسی قیادت کی خاموشی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو کہا کہ اس طرح کی خاموشی اس فعل میں ملوث ہونا تصور کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل تشدد، فرقہ وارانہ اختلاف اور نفرت کے واقعات کو مزید بھڑکانے کا سبب بن سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے جنرل اسمبلی کے اہم کردار اور ان مسائل پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

حماس کا جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں مزاحمت کی بنیادی پوزیشن پر زور 

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کے

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ

بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے

ٹرمپ کی بی بی سی کے خلاف شکایت؛ 5 ارب ڈالر کے ہرجانے کی درخواست

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف اپنی

قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی 

?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی

شمالی کوریا میں کم جونگ جیسا کوٹ پہننے پر پابندی

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:بعض اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نےایسے چمڑے کے کوٹ پہننے

نیتن یاہو کی جارحانہ تقریر، اسرائیل کی عالمی تنہائی مزید نمایاں: مغربی ذرائع ابلاغ

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن

ہم یروشلم کے مقدسات کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: اردن

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی سہ پہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے