اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارت کی دھمکیوں کی مذمت کی جس کی وجہ سے وہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے دستبردار ہو گئے۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بھارت کے پی ایل سے کیوں ڈرتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ بھارت کے پی ایل سے کیوں ڈرتا ہے، یہ آزاد کشمیر میں معمول کی سرگرمیوں کا صرف ایک ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں پر کے پی ایل میں نہ کھیلنے کے بھارتی دباؤ کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ صرف ان کے قد کو کم کرے گا اور پاکستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے دستبردار ہونے کی بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت اگر چاہے تو مقبوضہ کشمیر میں ایسی لیگ بھی کروا سکتا ہے ،ہم نے کب ان کو روکا ہے؟۔
شاہ محمود قریشی کشمیر کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ تک جانے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کے پی ایل کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کشمیر کے علاقے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے، ہم سب کو کے پی ایل کو فروغ دینا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
امام خمینی دنیا کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے داعی تھے: افغان محقق
فروری
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
اگست
عمران خان کی نااہلی اور پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اپریل
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
مئی
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
ستمبر
فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
اگست
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
جنوری
چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر
جولائی