?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں خطے کی بدلتی ہوئے صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہوئے تھے اور تازہ اطلاعات کے مطابق وہ وہاں پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرکے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ تاجکستان میں رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ، جس میں افغان امن عمل ،تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات بھی کریں گے۔خیال رہے وزیر خارجہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت میں تاجک وزیر خارجہ سیروجدین مہریدین نے دی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ
دسمبر
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحرین کا 2 روزہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات، باہمی تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے منامہ میں بحرین کے
نومبر
ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے انگلش زبان
ستمبر
بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: اسپوٹنک کے ایک انٹرویو کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں
مئی
صیہونی تل ابیب اور حیفا پر ایرانی حملے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں شمالی
جون
جنوب یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکہ
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: جنوب یمنی کے شہر عدن میں آج اتوار کو ایک
مئی
’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر
دسمبر
امریکہ اور جاپان نے کی مشترکہ فضائی مشق
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 29 جون کو، جاپان کی فضائی دفاعی افواج نے، ریاستہائے
جولائی