وزیر تعلیم نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

وزیر تعلیم نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جماعت سینیٹ کےالیکشن سےخوش نہیں ہے ، سینیٹ کے الیکشن میں جوہوا اس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پرکوئی اعتماد نہیں ، اگر ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں سے پوچھاجائےتو ان کوبھی الیکشن کمیشن پرتحفظات ہیں اور کوئی بھی جماعت سینیٹ کےالیکشن سےخوش نہیں ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ کےالیکشن میں جوہوااس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے ، تمام معاملات میں اگر ناکامی ہے تو وہ الیکشن کمیشن کی ہے ، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں نہیں نبھا سکا اور ناکام رہا ، سپریم کورٹ نےکہاووٹنگ کاطریقہ بدلنےکیلئے پارلیمنٹ سےرجوع کرناہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا ، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا ، اس لیے موجودہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو۔شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائےپرہماراوفدالیکشن کمیشن گیا ، ہم نےچیف الیکشن کمشنرسےکہاکہ کرپٹ پریکٹس روکنےکاطریقہ کاراپنایاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہےکہ ایسےالیکشن کرائے جوشفافیت پرمبنی ہوں ، لیکن الیکشن کمیشن نےہماری تجویزنہیں مانی ، اس لیے الیکشن کمیشن کومجموعی طورپراستعفیٰ دیناچاہیئے ، چوں کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائرکاکردار ادانہیں کررہاالیکشن کمیشن مستعفی ہوں ، الیکشن کمیشن ایسابنناچاہیےجس پرسب سیاسی جماعتوں کااعتمادہو۔

مشہور خبریں۔

ملئیشیا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا خواہاں

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ملئیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز

امریکہ میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ریاست نیو جرسی کے

مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

کیا روس یوکرین کے خلاف ایرانی میزائل استعمال کر رہا ہے؟یوکرینی صدر کا انکشاف

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے امریکی اور مغربی دعووں کے برخلاف

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا انکشاف

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کان ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے 31 جنوری

قومی مفاد: کانگریس کو ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا چاہیے

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: نیشنل انٹرسٹ میگزین نے ایک تجزیے میں امریکہ کے غیر

یوکرین اوڈیسا پر کیمیائی حملے کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو

?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں:  یوکرین کے اس غیر مصدقہ الزامات کے بعد کہ روس

پرویز الہٰی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

?️ 14 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہٰی نے ضمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے