?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کیلئے علیحدہ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ ادارہ گاؤں میں سیوریج او رصفائی کیلئے خدمات سرانجام دے گا اور ادارے کا خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے 50 دیہات کو ماڈل ویلج بنانے کے پروگرام پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کے علیحدہ ادارے کے قیام سے دیہات میں سیوریج اور صفائی کے نظام میں خاطرخواہ بہتری آئے گی۔
دیہات میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ فلاح عامہ کے دیگر پراجیکٹس بھی مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال اورسیالکوٹ میں 43 ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ساہیوال اور سیالکوٹ میں نکاسی آب کے لئے نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔ ساہیوال اور سیالکوٹ میں پارکس کی بحالی کے پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔
راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان او رملتان میں بھی فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ضروری مشینری کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے افسران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کو کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں
?️ 23 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ
مارچ
انٹرپول کا یوکرین سے اسلحہ اسمگلنگ کے سیلاب کا انتباہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے
جون
فلسطین کے دفاع میں امریکی عوام سڑکوں پر
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطین کی عوامی حمایت اور غزہ
نومبر
داعش جیسے گروہوں پر عرب ممالک کے تیل کا کیا اثر ہوا ہے؟
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مشرق وسطیٰ قدرتی توانائی کے ذخائر کے لحاظ سے ایک منفرد
نومبر
سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر
جنوری
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: فواد چوہدری
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی
مارچ
زلزلے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی
?️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ
جنوری