?️
لاہور (سچ خبریں)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیربھٹی نے وزیراعلی پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے25 مئی کو ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق پہلے ہی ایسی درخواست دائرکرچکے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی بھی اس مسئلے پر درخواست دائر کر چکے ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے جواب دیا کہ مشتاق موہل کی درخواست بھی قابل سماعت قراردی گئی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ پورے پنجاب کو اجازت دے دی جائے کہ ایک ہی ایشو پر درخواستیں دائرکریں۔
دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر طیب جان کے بولنے کی کوشش پراظہر صدیق ایڈووکیٹ برہم ہوگئے اورسرکاری وکیل سے کہا کہ آپ عدالت سے بات کریں۔ چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ اظہرصاحب آپ عدالت سے بات کریں۔ آپ کو آج ایک ادب کی بات بتاتا ہوں، جب بھی ایسا ہو توآپ عدالت کے علم میں لائیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل پر بھی اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ آپ ابھی جونئیرہیں آپ کو ویسے بھی اپنے بڑے کا احترام کرنا چاہئے۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ وزیراعلی نے تقررو تبادلے بھی کیے ہیں ان پر بھی نوٹس کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کے دور نکال کر دیکھیں جو بھی آتا ہے کیا تو تقررو تبادلے نہیں کرتا؟ وکیل نے جواب دیا کہ پنجاب میں کابینہ نہیں اس کے باوجود تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ اگلی تاریخ پر بتائیں کہ صوبائی حکومت کہتے کس کو ہیں۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت اس درخواست پر نوٹس جاری کر دے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ آج آپ کو ایک اورعلم کی بات بتاتا ہوں، جب عدالت کسی درخواست کو سماعت کیلئے منظورکر لے تو اس کا مطلب نوٹس ہی ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق "حشد الشعبی” قانون کیوں پاس نہیں کیا جا رہا؟ امریکہ ملوث ہے!
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: النصرۃ اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں
ستمبر
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
غزہ شہدا کی تازہ ترین تعداد
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ
مارچ
سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات؛ سعودی فرمانروا کا پیغام
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران
اپریل
اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کر دیا
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی
اکتوبر
وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے
فروری
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار
ستمبر
سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی
مارچ