🗓️
کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور دیا ان کی زیرصدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے متعلق منعقدہ اجلاس میں ترقیاتی پیکج میں شامل جاری اور نئے منصوبوں اور فنانسنگ پلان کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، متعلقہ محکموں سیکریٹریز اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیکج میں 6 ارب کے 199 جاری اور نئے منصوبے شامل ہیں۔جنوبی بلوچستان کے 9 اضلاع میں صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پیکج کے تحت 16 نئے ڈیمز تعمیر کرنے کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں جبکہ 6 منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایگرو مارکیٹس کی ترقی اور ای کامرس کے ذریعے لائیو اسٹاک مارکیٹوں کو ملک کی دیگر بڑی مارکیٹوں سے منسلک کے منصوبے شامل ہیں۔
اسی طرح میپنگ آف واٹر ریسورسز، سیاحت کی ترقی، تربت سیف سیٹی پراجیکٹ اور یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام فار سی پیک کے منصوبے مرتب کئے گئے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انویسٹمنٹ ہوگی تو سوشیو اکنامک گروتھ ہوگی۔ پہلی بار بلوچستان کے علاقوں کے لیے میگا پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اتنے بڑے پیمانے پر عوام اور علاقوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع اور مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ ترقیاتی عمل کا آغاز ہوا ہے اور ان تمام منصوبوں کے فوائد جلد از جلد بلوچستان کے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
آئی جی پنجاب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ’پولیس ایڈوائزر فار پیس آپریشنز‘ منتخب
🗓️ 2 نومبر 2022 پنجاب:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) فیصل شاہکار کو
نومبر
ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ
نومبر
پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 6 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
فروری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی
🗓️ 17 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں
جون
شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان
🗓️ 23 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ
دسمبر
کیا ترکی پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں اردگان کے بیانات درست ہیں؟
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے ساتھ
اکتوبر
والدین کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ہوگی: عدالت
🗓️ 27 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے تحفظ والدین
دسمبر