🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں صنعت کاری پر چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور خالد منصور بھی موجود تھے۔ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں کاروبار،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئندہ نسلوں تک ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے ، ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے جبکہ سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا،اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلاس، سرائمکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ
🗓️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ
دسمبر
حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار
🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس
جنوری
دسیوں علوم کے ماہر علامہ دہر ایرانی عالم دین کا انتقال
🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں
ستمبر
پاکستان، چین اور افغانستان کا اجلاس آج ہوگا: وزیر خارجہ
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
جون
عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان عنقریب؛ 41 فیصد ووٹنگ
🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس ملک کےپارلیمانی انتخابات
اکتوبر
یمن کے پانیوں میں جارح قوتوں کی کسی بھی دشمنانہ سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف علی المشکی نے
جنوری
’نئی اداکاراؤں کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے‘، یمنیٰ زیدی کو ’اوور ریٹڈ‘ کہنے پر بشریٰ انصاری کا ردعمل
🗓️ 28 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے نوجوان
جون
اسرائیل کے جولانی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل، امریکہ شام کے مستقبل کے حوالے
مارچ