وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں فارما ، فوڈ پراسیسنگ ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں شریک تھے ، ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی ، شرکاء نے کہا کہ حکومت کی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں ، انہوں نے سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس ، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے ، حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے کیوں کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت قرار دے دی ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیوں کہ اس سے ہمارے بیشتر خسارے کم یا ختم ہو جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی

?️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر

دباؤ کے مقابلے میں سفارت کاری؛ تہران سے روابط برقرار رکھنا خطے کے مفاد میں کیوں ہے؟

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں:ایران پر امریکی پابندیوں نے خلیجی عرب ممالک کو مشکل صورتحال

ایران معاہدے میں اسرائیل کے لبنان سے انخلا کی کوئی شق شامل نہیں: امریکی نائب صدر

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ

فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  صیہونی خصوصی یونٹوں نے آج منگل کی صبح فوجی گشت

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی

ایران کی ناکہ بندی اور اس کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ایروانی

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:امیر سعید ایروانی، سفیر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقوام

صیہونی بمباری جاری رہی تو کیا ہوگا؟ فلسطینی مجاہدین کا اہم اعلان

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ (حماس کی عسکری شاخ) کے ترجمان نے اعلان

سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت کے اعداد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے