وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

ووزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات پر مشاورت کے لئے  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزرا اورسینئر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی قیادت ملکی پارلیمانی اورقومی امور سمیت اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے پربھی مشاورت کرے گی جبکہ انتخابی اصلاحات،قانون سازی،قومی سطح کے معاملات پرحکمت عملی طے ہوگی۔پارٹی قیادت پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی ، ای وی ایم پر اتحادیوں کے تحفظات اور مطالبات پرغورکرےگی جبکہ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈاہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔خیال رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ واقعی نیجریہ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیجریہ پر ممکنہ حملے کی دھمکی

صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ 

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال

غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام

?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں

ایران پر ٹرمپ کے بیانات تضاد کا شکار: واشنگٹن 

?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایران کے بارے میں

امریکی حکام کو امریکہ سے زیادہ اسرائیل کو بچانے کی فکر

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ

اسرائیل شیطنت کا مرکز ہے:صیہونی رکن پارلینٹ کا اعتراف

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنسیٹ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

بائیڈن کا سعودی ٹیلی ویژن پر مذاق اڑایا گیا

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:  کچھ ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان

امریکہ میں فیصلہ کن دن کا آغاز؛ سیاسی کشیدگی اور داخلی جنگ کا خطرہ

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:چار سال پہلے ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کے حامیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے