وزیر اعظم کا مسلمانوں کو نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات کو سمجھنے کا مشورہ

ووزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمانوں کو نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات کو مکمل طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نبی کریمؐ پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں، انہوں نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےاسلامی ممالک کےسفیروں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ریاست مدینہ کے بنیادی اصول ،عدل و انصاف کےنظام پربات چیت کی گئی۔دوران ملاقات وزیراعظم نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔

مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔وزیراعظم نےنوجوانوں پرسوشل،ڈیجیٹل میڈیاکےاثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیاکےتدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سفیروں کے خیالات بھی سنے اور اسلامی ممالک کےدرمیان علما،اکیڈمی کے تعلقات پربھی زوردیا۔اسلامی ممالک کےسفیروں نےاتھارٹی کےقیام اور وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے مقاصد کیلئے وزیراعظم کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف نے عید کہاں گزاری

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے

عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا

غزہ کے مستقبل کے لیے اسرائیل کے 4 خیالی محور

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف

 واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان

?️ 30 نومبر 2025  واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان قطر

غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی

نیتن یاہو اپنے خلاف گواہوں کو راستے سے ہٹانے کے درپے

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے پہلے گواہ واللا نیوز

حمزہ شہباز کی وطن واپسی، مریم نواز کے ہمراہ انتخابی مہم چلانے کیلئے تیار

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے