?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب سے قبل پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب کے نکات پرمشاورت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور پر مشاورت کی۔
وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوام کو اہم امور پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 مئی کو اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو درپیش معاشی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دبا ئوکا شکار ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،اجتماعی ذمہ داری کے تحت اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ان مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
رائے ونڈ میں پارٹی رہنمائوں، اراکین اسمبلی ،کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا کہ جلد قوم سے خطاب کروں گا اور ان چیلنجز کا تفصیل سے ذکر کروں گا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو ترقی اور خوشحالی کی طرف اس سفر کو لگن اور محنت کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی قیادت میں حکومت تیز ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کرے گی جو 2018 میں تعطل کا شکارہو گیا تھا،سابقہ نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا تھا ۔
وزیراعظم نے گزشتہ چار سالوں کے دوران مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی مسلسل حمایت پر عوام اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت آپ کی بھرپور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
یمن کا امریکہ کو سخت جواب
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو
جنوری
46 فیصد امریکیوں ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: Reuters Ipsos کے ایک نئے پول سے پتہ چلتا ہے
جنوری
عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ٹرمپ کے
اکتوبر
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
مغربی کنارے کے خلاف صہیونی حملوں میں شدت
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامت کاروں نے ہفتے کی صبح نابلس شہر کے
ستمبر
بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزاہ کی ’دیمک‘ سے بڑے پردے پر واپسی
?️ 2 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ سمیت
دسمبر
شام کے بارے میں ترک صدر کا مضحکہ خیز موقف
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر شام کے
جولائی
گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے
مئی