وزیر اعظم کا ایرانی صدر، دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پرمنگل کے دن ملک بھر میں سوگ کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر منگل کے دن ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے، پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی معززین کے انتقال پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل 21 مئی 2024 کو پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر صوبے میں یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر معززین کے انتقال پر ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ برادرانہ یکجہتی کے اظہار کرتے ہوئے صوبے میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث  پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

کل صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایرانی میڈیا ’مہر‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔

سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ ’صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔‘

بعدازاں ایرانی حکام نے بھی ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

میڈیا پر ذہنی صحت جیسے مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا، ثروت گیلانی

?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ثروت گیلانی نے ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے

یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن

لندن کے ہوائی اڈے پر یورینیم کی دریافت

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:لندن میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہیتھرو

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے انعقاد کے

فہد مصطفیٰ کی ’فرشی شلوار‘ پہن کر شو میں آنے کی ویڈیو وائرل

?️ 15 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل

پاکستان نے جو پالیسی وعدے کیے وہ نافذ العمل رہیں گے، آئی ایم ایف

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ

پچھلے سال پاکستان  کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ

ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے