وزیر اعظم کا امریکہ مخالف ریلیاں نکالنے کا حکم،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آڈیو لیک

?️

پشاور (سچ خبریں) موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ ہدایات دے رہے ہیں کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ منحرف اراکین اور امریکہ مخالف ریلیاں نکالی جائیں اور نعرہ بازی کی جائے ۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنیوالی آڈیو میں پشتو بولتے سنا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’ وزیراعظم نے کال کی اور کہا کہ آپ ریلیاں نکالیں، منحرف اراکین کیخلاف غدار غدار کی نعرہ بازی کی جائے ، ویڈیوز بنا کر مجھے بھجوائیں تاکہ وزیراعظم کو بھیجوں۔

کچھ ذرائع کاکہناہے کہ اس آڈیو میں کہاجارہاہے کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد ان لوگوں اور امریکہ کیخلاف ریلیاں نکالیں ، غدار اور مردہ باد کے نعرے لگائیں،بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ جیتنے پر شکرانے کا بھی کہیں، اس کی ویڈیوز وزیراعظم کو بھجوانی ہیں کیونکہ یہ ان کا حکم ہے۔

ابتدائی طورپر آزاد ذرائع سے یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا آڈیو واقعی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی ہے یا نہیں تاہم سینئر صحافی غریدہ فاروقی سمیت سوشل میڈیا صارفین یہ آڈیو محمود خان سے ہی منسوب کررہے ہیں۔

تاہم بعد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو  کی تصدیق کر دی , ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ آڈیو ٹیپ آپ کی ہے ؟جس پر محمود خان نے کہا کہ ” جنگ اور محبت میں سب جائز ہے "۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو  آپ کی ہے جس میں آپ لوگوں کو منحرف اراکین اور امریکہ مخالف ریلیاں نکالنے کا کہہ رہے ہیں؟ جس پر  وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ جنگ اور محبت میں سب جائز ہے 

مشہور خبریں۔

امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی میگزین سیاسی نے پیر 22 اگست کو اطلاع

 ٹرمپ کے جھوٹے دعووں سے صیہونی بھی احتجاج پر مجبور 

?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:ایلی لیون نے اپنے ایک نوٹ میں، جو آج شام

سردار سلیمانی کے قتل کے بعد پومپیو کی ذاتی زندگی درہم برہم

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں

قلقیلیہ میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:  مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف

غزہ کی جنگ اقوام متحدہ کے کارکنان کے لیے کیسی رہی ؟

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ

روس کا یوکرینی بندرگاہوں اور جہازوں پر حملہ

?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ

راجہ پرویز اشرف نے شبلی فراز کی استعفوں کی منظوری کی درخواست مسترد کر دی

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر

پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا

?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے