🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کے نام سے ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے اہم مقررین میں سے ایک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں گے۔ سرمایہ کاری کانفرنس کی تھیم ’انسانیت کے لیے سرمایہ کاری: ایک نئے گلوبل آرڈر کی تشکیل‘ ہے۔ ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے۔
رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز، پالیسی ساز، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔
اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے جو کہ سرکاری طور پر سعودی حکومت سے منسلک نہیں لیکن وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے گہنہ گیا تھا جب کہ رواں سال اوپیک کی تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر امریکا-سعودی تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہی ہے۔
اسی تنازع کی وجہ سے امریکی حکام کو منتظمین کی جانب سے رواں سال کی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ سرمایہ سے متعلق پروگرام کے دوران سیاست کو مرکزی حیثیت حاصل ہو، کانفرنس میں سرمایہ کاری اور کاروبار پر ہی توجہ مرکوز رکھی جانی چاہیے، تاہم تقریباً 400 اعلیٰ امریکی کاروباری شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان نے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق فیصلے پر امریکا کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ کانفرنس کے موقع پر سعودی رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی
نومبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹ کے قیام کا حکم
🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر
اکتوبر
ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
جنوری
عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج
🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی
اکتوبر
اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل
🗓️ 19 فروری 2025نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
فروری
انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کی فوج یوکرین کو ٹرینگ دیتی ہوئی
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ یوکرین کے حوالے سے روس کے خلاف مغربی
اگست
یوٹیوب میں اہم تبدیلی، صارفین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا
🗓️ 12 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے
نومبر
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیت کا چھڑکاؤ
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی
جنوری