?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم سے متعلق وزیراعظم نےسب کو باور کرایا کیسے بھارتی فاشسٹ حکومت اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کے چار بنیادی موضوعات تھے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات کے بارے میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کوجنرل اسمبلی سے خطاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ وہ ایک حقیقی اسٹیٹس مین ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان نےنہ صرف خطے، بلکہ دنیا کودرپیش چیلنجز کا احاطہ کیا جبکہ اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے بھارتی سفاکیت اور بھارت میں مسلمانوں پرمظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، وزیراعظم کے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں اضافہ ہو گا۔


مشہور خبریں۔
یہود مخالف بیان کی حمایت پر ایلون مسک پر تنقید، ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک
نومبر
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست
غزہ کی پٹی میں صیہونی جاسوس کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی ہدایات
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں لاؤڈ اسپیکر سے لیس طیاروں کے
نومبر
عرب اور اسلامی ممالک نیتن یاہو کے استکبار کے سامنے کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک تجزیہ کار نے اس بات پر تعجب
اگست
قبرس اور شام کے معاملے کی مشابہت ؛ اردوغان کے اتحادی کی نظر سے
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے قوم پرست رہنما دولت باغچلی نے قبرس کے ترک
اکتوبر
ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
جون
پانچویں عراقی پارلیمنٹ کا ریکارڈ؛ الحلبوسی کی برطرفی اور پاپولر موبلائزیشن قانون کی ناکامی
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: گزشتہ سال عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی برطرفی اور اس
اکتوبر
افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ
فروری