وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگادی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ چینی کی مقامی کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برآمد پر مکمل پابندی لگانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لیے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ہوگا۔

صارفین پچھلے مہینے سے یوٹیلٹی اسٹور پر چینی اور آٹے کی قلت کی شکایات کر رہے ہیں جب حکومت نے رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قلت خاص طور پر پنجاب کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رپورٹ کی گئی ہے جہاں سے چینی غائب ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹورز کی انتظامیہ نے تیل اور چینی کی خریداری کو دیگر چیزوں کی خریداری سے مشروط کیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے الزامات کی تردید کی۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور دیگر چیزوں کی دستیابی کو ممکن بنائے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان سجاد رحمٰن نے ڈان کو بتایا کہ اسٹورز میں رش کی وجہ سے عارضی طور پر چینی کی قلت ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

روس کا پیوٹن سے ملاقات پر مبنی پوپ فرانسس کی درخواست کا جواب

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کی جانب سے پیوٹن سے

سائبر اسپیس کے انتظام کے لیے انگلینڈ میں ایک متنازعہ منصوبے بندی

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:برطانوی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کیخلاف درخواست پر جواب طلب

?️ 5 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم

ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ آصف

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے

طالبان روس کی دہشت گردوں کی فہرست سے باہر

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: 5 دن پہلے تک روس میں داخل ہونے والے طالبان کے

صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اردن کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے صیہونی حکومت کے

کورونا:ملک بھر میں مزید 78 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے