وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگادی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ چینی کی مقامی کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برآمد پر مکمل پابندی لگانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لیے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ہوگا۔

صارفین پچھلے مہینے سے یوٹیلٹی اسٹور پر چینی اور آٹے کی قلت کی شکایات کر رہے ہیں جب حکومت نے رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قلت خاص طور پر پنجاب کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رپورٹ کی گئی ہے جہاں سے چینی غائب ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹورز کی انتظامیہ نے تیل اور چینی کی خریداری کو دیگر چیزوں کی خریداری سے مشروط کیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے الزامات کی تردید کی۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور دیگر چیزوں کی دستیابی کو ممکن بنائے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان سجاد رحمٰن نے ڈان کو بتایا کہ اسٹورز میں رش کی وجہ سے عارضی طور پر چینی کی قلت ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل کیس کی سماعت

?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے

جنگ کی بحالی سے اسرائیل کی صورت حال مزید پیچیدہ

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع

امریکہ کے سامنے جھکنا اسے مزید گستاخ بنا دے گا:چین

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بریکس اجلاس میں کہا

وعدے صادق 2 کی رپورٹنگ کرنے پر امریکی صحافی گرفتار

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے

صہیونی حکومت کی جنوبی شام پر دوبارہ جارحیت

?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی شام پر حملہ کرتے

قطر کے موجودہ مذاکرات ایک نئے معاہدے پر مرکوز

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر

صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے

صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے لیے بن سلمان کے شرائط کی مخالفت

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا معمول پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے