وزیر اعظم نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانےکا فیصلہ کرلیا

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے  پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ ایسے ناگوار واقعات روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے،  تاہم  20 دسمبر کو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کر لئے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان  نے مشاورت کی ، 20 دسمبر کو سینیٹ اور 22 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پربحث کرائی جائے۔ یاد رہے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی تھی ، جس کے بعد وزیر اعظم  نے ہدایت کی تھی کہ آئندہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکا جائے، اور ناخوش گوار واقعات روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو موساد کا نیا سربراہ مقرر کرنا چاہتے ہیں

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: نیتن یاہو موساد کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان

اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت

پوپ کو تبدیل کرنے کے اختیارات کس کے پاس ہوتے ہیں؟

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں: ویٹی کن نے پیر کو اعلان کیا کہ کیتھولک

عبرانی میڈیا: اسرائیل میں ہر 5 میں سے ایک فوجی نشے کا عادی ہے

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل میں 7 اکتوبر کے بعد شراب اور منشیات کے عادی

مقبوضہ فلسطین میں ڈیمونا کے قریب صنعتی علاقے میں آتشزدگی

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع ڈیمونا

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب میں امریکہ اور سعودی عرب کی شرمناک شکست

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    لبنان کی نئی پارلیمنٹ کے ارکان نے آج منگل

گلگت بلتستان کابینہ کا علی سد پارہ کے لواحقین کو 30 لاکھ روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 23 فروری 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کابینہ نے موسم سرما میں کے-2 کی

ریحام خان جیسے لوگ مغربی فیمنسٹ نظریات کو پاکستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں، ماریہ بی

?️ 27 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سارہ خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے