?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے ملکی معیشت تباہ ہو جائے گی لہذا ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کیا لاک ڈاؤن سے ہم اپنی معیشت کو بچالیں گے؟حکمت عملی سے کورونا کا مقابلہ کرناہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیراعظم ایک بارپھر آپ کے ساتھ کے لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر آئی ہے، بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تباہی دیکھی ، ان کی حکومت نے بغیر سوچے لاک ڈاؤن کیا، بھارتی حکومت نے اوپر کی کلاس کا سوچا اور لاک ڈاؤن لگادیا،محنت کش لوگوں کا نہیں سوچا،صرف ایلیٹ کی جانب دیکھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش تھی کہ لاک ڈاؤن کردیں، مانتا ہوں کہ لاک ڈاؤن بالکل ٹھیک فیصلہ ہے اس کا پھیلاؤ کم ہوجائےگا، مگر لاک ڈاؤن لگاتے ہیں تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، دیہاڑی دار طبقہ ، ٹیکسی والے چھوٹے مزدور کیسے گزاراکرینگے؟ بچے گھر میں بھوکیں ہونگے تو کیسے کہیں گے کہ باہر نہ جائیں، جب تک اس کا جواب آپ کے پاس نہیں تو کبھی لاک ڈاؤن نہ لگائیں، سندھ حکومت لاک ڈاؤن لگاتی ہے تو ذہن میں رکھیں لوگوں کو بھوکا کردینگے۔
لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکل فیصلے وقت پر کئے،لوگوں کو بچایا،معیشت کو بچایا اس وقت بھی ہم نے کرونا کا پھیلاؤ روکنا اور معیشت کو ساتھ لیکر چلنا ہے، ہماری معیشت مشکل وقت سے نکلی اور اللہ کےکرم سےاوپر جارہی ہے، ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن لگاکر معیشت کو تباہ نہیں کرنا ،حکمت عملی کے تحت ہمیں کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر میں تین کروڑ افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ ویکسینیشن میں کوئی کمی نہ آئے، اسکولوں سے متعلق میرا نظریہ یہ ہے کہ جب تک اسکولز کے اساتذہ عملے کو ویکسین نہ لگے تو نہیں کھولنےچاہئیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل فیصلے کرکے لوگوں کو کورونا سے بھی بچایا، ورلڈاکنامک فورم کے مطابق پاکستان تیسرا ملک ہے جس نے بہتر طریقےسے کوروناکاسامناکیا، وبا پر قابو پانے کے لئے این سی اوسی کےذریعے سائیٹیفک فیصلے کئےگئے، قوم نے بہت تعاون کیا اس پر شکریہ اداکرناچاہتاہوں، سوائے پاکستان کے پوری دنیا میں مساجد بند ہوئیں،ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے میں علما کا بھی شکریہ اداکرتاہوں۔


مشہور خبریں۔
نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی
جنوری
کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے
?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب
جولائی
بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ
فروری
سینیٹ اجلاس میں بھی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش، صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ
?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس
جنوری
چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ
اکتوبر
یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فورسز کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے اب
مارچ
عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر
جنوری
امریکہ میں پھانسی کا نئا طریقہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک وفاقی جج نے نائٹروجن گیس کا استعمال
جنوری