?️
خیبرپختونخوا(سچ خبریں) نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریب سے اپنے خطاب میں عوام کو اچھا وقت آنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے اور لوگ گھبرا جاتے تھے مگر اب مشکل وقت سے نکل چکے اور بہت اچھا وقت آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رشکئی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سی پیک کے اندر آتی ہے جو خوش آئند ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے اور پاکستان میں برآمدات کے لیے انڈسٹری لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے جتنی آسانیاں ہوں گی اتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان بینک کرپٹ تھا اور قرضہ بڑھا ہوا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے ہم مشکل دور سے نکلے اور ملک کو معاشی استحکام دیا، اب ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، ہماری معیشت اٹھنا شروع ہوگئی ہے، اب ملک ٹھیک جگہ کھڑا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بہت اچھا وقت آرہا ہے، کہتا رہتا تھا صبر کرو اور گھبرانا نہیں مگر لوگ گھبراجاتے تھے، زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، انسان کو صبر کرنا چاہیے، اللہ کا کرم ہے کہ جو بہت مشکل وقت تھا نکل گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ جب حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا، پچھلے 10 ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ہمارے پاس ڈالر زیادہ آرہے ہیں، اسی وجہ سے پچھلے چند ماہ میں روپیہ مضبوط ہوا ہے، اب جیسے جیسے معیشت بڑھے گی ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ پر پریشر پڑے گا اور ڈالر باہر جائیں گے ہمیں اس سے بچنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے وہ کام کیا جو کبھی ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، اسی کی وجہ سے روپیہ مضبوط ہوا ہے، اب ہمیں نظر رکھنا ہےکہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔


مشہور خبریں۔
یمنی تنازعہ کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نےیمن کے خلاف سعودی عرب اور اس
مارچ
غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ نہیں
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
اکتوبر
عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو
اگست
امریکہ کسی کا دوست نہیں، اپنے اتحادیوں کا استحصال کرتا ہے: امریکی فوجی تجزیہ کار
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:امریکی فوجی تجزیہ کار اسکاٹ ریٹر نے اعتراف کیا کہ امریکہ
مئی
فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے:شیخ رشید
?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے
اپریل
پرتگال میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب یا برقع پہننے
اکتوبر
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر
جون
نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کیوں ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے
جنوری