?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کر دی گئی کی جانب سے اقتدار میں آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ کی شدید مخالفت کی جاتی تھی اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو بھی ملک کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھنا پڑا۔
تاہم اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی ختم کردی، جبکہ سیلز ٹیکس میں بھی کمی کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر چارج کی جانے والی 2 روپے 97 پیسے کی پٹرولیم لیوی یکم جولائی سے ختم کر دی گئی ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ پر عائد لیوی میں کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 20 پیسے کم کردیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 114 روپے ہوگئی۔
اس سے قبل 29 جون کو اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ سمری میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی سفارش کی گئی، تاہم وزارت خزانہ نے اوگرام کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کم اضافہ کیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب صنعا کی انتباہات کو نظر انداز کرنے کے تباہ کن نتائج کا ذمہ دار ہے: یمن
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: صنعا صوبے کی کونسل کی صدارتی کمیٹی نے اعلان کیا
جولائی
ایرانی ڈرونز کویت میں امریکی افواج کے لیے ڈراؤنا خواب:امریکی میگزین
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی میگزین نیشن نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں اعتراف کیا
جون
القادر ٹرسٹ کیس: نیب کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے
مئی
عراقی شہر اربیل کے حریر اڈے سے امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلا
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے اربیل میں حریر بیس
دسمبر
ٹرمپ نے ایرانی منصوبے کی مخالفت کی : وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں: اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے
ستمبر
بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے:شاہ محمود قریشی
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش
اپریل
ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کی مختلف آراء
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ نے
جولائی
برطانیہ کو تل ابیب کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کرنا چاہیے: جیریمی کوربن
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن جیرمی کوربن نے اقوام
ستمبر