?️
پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے ہمارا ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔کورونا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی، اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے اپنے ملک کو کورونا سے نکالا اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت چیک تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی تو ہمارا منشور واضح تھا، ہمارا منشور تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ تھی کہ سنہ 2013 سے 2018 تک پختونخواہ میں سب زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، صوبہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا، وہاں بہت خوف تھا ارکان اسمبلی یہاں نہیں اسلام آباد میں ملتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں پہلی بار 30 فیصد لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملی، غریبوں کے لیے کینسر کے علاج کا اسپتال بنایا۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے بھی ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہر خاندان کو علاج کے لیے 10 لاکھ روپے دیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاج کی سہولت دینا ہمیں فلاحی ریاست کی طرف لے کر جا رہا ہے، کرونا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی۔ اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے اپنے ملک کو کرونا سے نکالا، دی اکانومسٹ نے لکھا پاکستان نے اپنے لوگوں اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں سب سے کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی مشکل سے نمٹنے کے لیے احساس راشن پروگرام بنایا، پروگرام کے تحت آٹا ،گھی اور دالیں 30 فیصد کم قیمت پر دی جائیں گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک اور پروگرام شروع ہوگا جس کے تحت 20 لاکھ انتہائی کم آمدن والے خاندانوں کو بلا سود قرضہ دیں گے، ہر مستحق خاندان میں ایک فرد کو ہنر سکھائیں گے۔ مستحق خاندان کو کامیاب پاکستان کے تحت گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ کا بلا سود قرض دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم 47 ارب 63 لاکھ اسکالر شپس کی مد میں دے رہے ہیں، وزیر اعظم آفس کے تحت میرٹ پر اسکالر شپس دی جائیں گی۔ آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے، ہمارا ملک بہت تیزی سے ترقی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے: ٹرمپ
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں
فروری
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
ہم امریکہ کے روس مخالف رویے کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے: روس
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے نائب وزیر خارجہ
جنوری
متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین
جون
برطانوی وزیراعظم کوہٹانے کی تحریکیں تیز ہوئی
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ہمارا سیاسی نظام دیوالیہ ہو چکا ہے اور ملک کو بڑے
جنوری
کیا ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اولمپکس کی افتتاحی تقریب منسوخ ہو جائے گی؟!
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز نے ملکی حکام کو 2024 کے
مارچ
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے
فروری
پوپ: مجھے ٹرمپ کی انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک رہنما نے جنگ کی مذمت کرتے ہوئے
اپریل