?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کو شفاف انتخابات کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، دونوں ایوانوں میں اس پراسس پر قوم کی نظریں ہیں، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ انتخابی عمل کا مستقبل ہےہرصورت قانون سازی ہونی چاہیے، اوورسیزکوووٹنگ کا حق دینےکیلئےقانون سازی حتمی مرحلےمیں ہے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، شفاف انتخابات،اوورسیز سےکیاوعدہ ہرصورت پوراکیاجائے گا ،اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عملدرآمد سے نہیں روک سکتے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے مشہور ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پرگانا بھی سامنے آگیا
?️ 9 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا
مارچ
فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک
اپریل
اسرائیل اور امریکہ کے مہنگے دفاعی نظام بے نقاب
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر یمنی مسلح فوج
مئی
ٹرمپ ہوں یا بائیڈن امریکی سیاست نہیں بدلتی
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد قوتیں شام ، عراق اور ترکی کے مابین
فروری
خطے کے استحکام میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کیا کردار رہا
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے
جون
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی
کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔ مشعال ملک
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
نومبر