اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کا نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔۔وزیراعظم عمران خان دورہ برطانیہ کے دوران اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم لندن میں انوسمنٹ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
لندن میں اوور سیز پاکستانیز کے بڑے اجتماع کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم نے جولائی میں برطانیہ کا دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی ہو گیا تھا۔، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی داخلی ، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر از خود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ خود افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تکمیل کو مانیٹر کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا رواں سال کے آخر میں دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کو پاک برطانیہ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا ، جس کے لیے برطانیہ کے وزیراعطم بورس جانسن کی جانب سے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی گئی تھی ، بورس جانسن نے عمران خان کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ون ڈے انٹریشنل کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔
وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہونے پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی کی گئی تھیں تجزیہ کار ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں جس دن بھی برطانیہ اتروں گا ، نوازشریف کا وہاں سے بوریا بستر گول کرکے پاکستان لے کرآؤں گا لیکن برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی اس خواہش کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس کو روس کے آپریشن ووسٹوک میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش
اگست
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب
مارچ
مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال
نومبر
حماس کی صیہونی وزیراعظم کی میزبانی پر بحرین کی مذمت
فروری
سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی
دسمبر
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
اکتوبر
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر کشمیر کے شہریوں کا ردعمل
مئی
غزہ میں بجلی کی کٹوتی سے نیتن یاہو کو دھمکیاں
مارچ