?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد میں شریک ہیں۔ ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے وہاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیرِاعظم پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرفیائی سیاست میں تبدیلیوں پر ہونے والی گفتگو میں شرکت اور پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو ہو گی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوگی۔
وزیرِاعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کی استعداد پر گفتگو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی
?️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان
اپریل
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی
تل ابیب کا اسرائیلی سفارت کاروں کو خوفناک انتباہ
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران
اکتوبر
اپنے خلاف تلخ گفتگو اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، مولانا فضل الرحمان
?️ 15 جولائی 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
جولائی
ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور
جنوری
آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور
?️ 11 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع
اگست
شام کے خلاف اور امریکی سازش
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
کورونا وائرس: رمضان المبارک میں مذہبی امور کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان
اپریل