?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی اُمیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے جلد آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم کے لیے وہاں جانے کا بالکل ٹھیک وقت ہے لیکن وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم کیسے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین آزاد کشمیر میں عوامی جلسہ نہیں کریں گے تو کیا ہم میڈیا کے کچھ مالکان کو جاکر جلسہ کرنے کا کہیں گے؟فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم آزاد ملک میں چلانا پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حق ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات پر بات چیت کے لیے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہاں دو پارلیمانی کمیٹیاں ہیں، ایک قانون سازی کا جائزہ لینے کے لیے جو حال ہی میں قومی اسمبلی نے منظور کی تھی اور دوسری انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی خواہش ہے کہ الیکشن (ترمیمی) بل 2021 جسے اسمبلی نے 7 جون کو منظور کیا تھا اس پر دوبارہ ایوان میں بحث کی جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت انتخابی قوانین اور نظام میں اپنی 49 مجوزہ تبدیلیاں پہلے ہی عوام اور حزب اختلاف کے سامنے رکھ چکی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ باضابطہ طور پر اس پر مزید کارروائی کرسکیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سید نوید قمر کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت سے بات کرنے کے لیے پہلے ہی اپنا فوکل پرسن نامزد کیا تھا جبکہ مرکزی حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے انہیں بتایا تھا کہ اس مقصد کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کسی فوکل پرسن کو نامزد نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید پیشرفت کے لیے مسلم لیگ (ن) کو اپنا مرکزی نمائندہ نامزد کرنے کے منتظر ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی انفارمیشن سیکریٹری مریم اورنگزیب سے جب اس معاملے پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے پہلے ہی اپنے اراکین کے نام فراہم کرچکی ہے۔
انہوں نے وزیر اطلاعات کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر کو غیر اہم شخص سمجھا اور آگاہ نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل اب سینیٹ میں منتقل ہوچکا ہے اور اب وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے آنے والی تجاویز کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ بل قومی اسمبلی میں واپس آئے گا تو انہیں دوبارہ اس پر بحث کرنے کا موقع ملے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ، انگلینڈ، فرانس اور جرمنی 13 سال سے شام کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے بارے میں
مارچ
پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16
جولائی
اسٹیٹ بینک نے ڈالرز سمگلنگ روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا
?️ 7 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے
اکتوبر
سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے
ستمبر
قیام امن کیلئے جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 لگا دی گئی
?️ 7 مارچ 2021جنوبی وزیرستان (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن
مارچ
جنگ جاری رہنے کا مطلب اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہے: حماس
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی طرف واپسی
مئی
برطانیہ میں معاشی ترقی میں کمی کے باعث گھریلو خاندانوں پر بڑھتا دباؤ
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کے قومی شماریات کے دفتر کے سرکاری اعداد و شمار
دسمبر
بن سلمان اور السیسی کا فلسطین میں فوری جنگ بندی پر زور
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مصری صدر
اکتوبر