وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

?️

پاکستان: (سچ خبریں)  وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں. شہبا زشریف 16 برس بعد نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ائیرپورٹ  پہنچے ۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا ،  اس موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے ،  نیویارک قونصلیٹ اور پاکستان مشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے. 

 میاں شہباز شریف  تقریباً 16 سال کے بعد نیویارک کے جے. ایف. کے ائیر پورٹ  پہنچے ، شہباز شریف پاکستان سے سعودی عرب اپنی جلاوطنی کے دوران علاج کی غرض سے سال 2005 اور 2006  میں  نیویارک میں  مقیم رہے،  2006 میں ایک جلاوطن لیڈر کے طور پر امریکہ سے واپس سعودی عرب جانے کے بعد اب 2022ء میں 16 سال کے بعد میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے نیویارک پہنچے ہیں ۔ 

جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے شہباز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں سیدھا  نیویارک کے پلازہ ہوٹل لے جایا گیا،  آج سے وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی،  عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گؤئیترس کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں وزیراعظم کی کئی  اہم لیڈروں سے ملاقات بھی متوقع ہے. جن میں سیکرٹری جنرل گؤئیترس، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر کئی اہم شخصیات بھی شامل ہوں گی.

مشہور خبریں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا مواد ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے، زویا ناصر

?️ 8 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار زویا ناصر نے

احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد

فردوس اعوان اور عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی

?️ 10 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون

ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام

پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب

امریکی فضا میں چینی بیلون

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے ملک کی فضا میں چینی

فلسطینی پرچم لہرائے جانے سے صیہونیوں میں خوف و ہراس

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:دوحہ میں 2022 کے عالمی کپ کے موقع پرمشرق وسطی سمیت

دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے