?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان نے ملک میں 3 مارچ کوہونے والے سینیٹ انتخابات کی خاطر اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور وہ ایوان بالا کے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اتوار کو انتخاب کے لیے مہم کا آغاز کردیا اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کے گھر گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔
وہی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جو اسلام آباد کی نشست کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار ہیں کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات لگائے۔
ادھر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ آج (پیر) سے ’وزیراعظم عمران خان صرف سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں گے اور کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے’۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی مہم کی براہ راست نگرانی کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلیز سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، اس نشست کے لیے قومی اسمبلی ایک الیکٹورل کالج ہے اور 3 مارچ کو ایوان کا ایک دلچسپ اجلاس ہوگا جہاں دونوں امیدواروں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس دعوے کہ ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کی حمایت کرے گی کے بعد خاص طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی کراچی میں پی ٹی آئی کے اہم استقبالیہ میں عدم شرکت نے کئی سوالات اٹھا دیے۔
اس حوالے سے جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اتوار کو ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا، ’اس اجلاس کی تفصیلات بعد ازاں میڈیا سے شیئر کی جائیں گی‘۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔
اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی،ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا
?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو
اکتوبر
بائیڈن نے خطہ کا دورہ کر کے اپنے آپ کو رسوا کیا:حماس
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان کا کہنا ہے
جولائی
یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 18 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف
مارچ
غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو
اکتوبر
عراق کو امریکی فوجی مشوروں اور تربیت کی ضرورت ہے:عراقی وزیر اعظم کے ترجمان
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک
دسمبر
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا کہاں کا ہے؟
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: جنوبی لبنان کے علی قاسم توحفہ نے آج دوپہر
اگست
ایف آئی اے کو سابق وزیر عمر ایوب خان کے خلاف کارروائی سے روک دیاگیا
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی
اکتوبر
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار ٹک ٹاک پر پابندی کو ملتوی کردیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی
اپریل