?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں
گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں، حکومت اور فوج کے ایک پیج پرہونےسےسسٹم کواستحکام ملتاہے، ہمارا ایک پیج پر رہناناگزیرہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو ، وزیراعظم سےمتعلق بیان عامرڈوگر نے پتہ نہیں کہاں سے ایجاد کیا،وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے قانونی طریقہ استعمال کیاجائے گا اور تعیناتی سےمتعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی کے بعد غزہ
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے
مئی
سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ
?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
دسمبر
القاعدہ،داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفارت خانوں کے پریس
نومبر
اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
اگست
کیا جولانی حکومت باقی رہ پائے گی؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی قانون کے ماہر اور سیاسی تجزیہ کار اوس
اکتوبر
کیا ایک بار پھر ٹرمپ ہوں گے امریکی صدر
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے نتائج
اگست
غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،
اپریل